نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


مشرق وسطیٰ میں امن تصفیے کے لیے متعین نائب مندوب:

نیوزنور02جنوری/اقوام متحدہ میں مشرق وسطیٰ میں امن تصفیے کے لیے متعین نائب مندوب نے کہا ہے کہ اگر فلسطین کے محصور علاقے غزہ  پٹی کو ضروری ایندھن، خوراک اور ادویات فراہم کرنے کا سلسلہ بحال نہ کیا گیا تو سال 2019ء کے دوران غزہ میں کوئی نیا انسانی المیہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔

  عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امن تصفیے کے لیے متعین نائب مندوب ’’جیمی میک گولڈریک‘‘ نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں‌ کہا کہ عالمی برادری کو غزہ کی ابتر معاشی اور امن وامان کی صورت حال کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیےاور اس وقت غزہ پٹی میں سردی کے موسم میں توانائی کی قلت پرقابو پانے کے لیے مرکزی بجلی گھر کو تسلسل کے ساتھ ایندھن کی فراہمی اشد ضروری ہے ورنہ علاقے میں کوئی نیا انسانی المیہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی کی معاشی صورت حال میں بہتری کے بجائے حالت مزید ابتر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  عالمی برادری اور سیاسی قوتوں کو غزہ پٹی کےعوام کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے مندوب نے کہا کہ انہوں نےغزہ  پٹی میں ایندھن کی فراہمی کے لیے دو ملین ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیا تھا۔

گولڈریک نے مزید کہا کہ غزہ پٹی کے اسپتالوں کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر ایندھن اور ادویات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی