نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

انصار اللہ جنگ بندی کی پابند ہے

سه شنبه, ۸ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۲:۴۷ ب.ظ


یمن کی اعلٰی سیاسی کونسل کے سربراہ:

نیوزنور08جنوری/ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے درمیان یمن  کی اعلٰی سیاسی کونسل کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ یمن میں امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے اور ان کی تنظیم اسٹاک ہوم امن سمجھوتے کے تحت جنگ بندی کی پابندی کرتی رہے گی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے درمیان یمن  کی اعلٰی سیاسی کونسل کے سربراہ’’ مہدی المشاط‘‘ نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ یمن میں امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے اور ان کی تنظیم اسٹاک ہوم امن سمجھوتے کے تحت جنگ بندی کی پابندی کرتی رہے گی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے پر زور دیا کہ وہ فریق مقابل کو جنگ بندی کا پابند بنائیں تاکہ یمن کے عوام تک انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس نے اس موقع پر الحدیدہ میں جنگ بندی کے حوالے سے انصار اللہ تحریک کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے صورتحال کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ کا دورہ صنعا ایسے وقت میں انجام پا رہا ہے جب سعودی اتحاد کی جانب سے الحدیدہ سمیت یمن کے مختلف شہروں پر حملے بدستور جاری ہیں۔

ادھریمنی فوج کے ترجمان یحی السریع نے کہا ہے کہ پچھلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران سعودی اتحاد کی جانب سے تین سو ترپن بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے صوبہ الحدیدہ کے مختلف علاقوں حیس، خمیس، کوعی شعب اور الزعفران پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملے کیے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دیتے ہوئے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی تعز کے علاقے میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نےکہا کہ یمنی فوج کی ایک جوابی کارروائی میں متحدہ عرب امارات کی فوج کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

درایں اثنا انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن حزام الاسد نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل جنگ یمن سے ناجا‏ئز فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور فوجی ساز و سامان بھیج کر بھاری منافع کما رہا ہے جبکہ اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت کی حمایت کر کے فلسطینیوں کے خلاف اپنی  سنچری ڈیل جیسے گھناؤنے منصوبے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی اعلٰی سیاسی کونسل کے رکن نے مزید کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے علاقائی پٹھوؤں کو یمنی عوام کی استقامت کے سامنے گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی