نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
آرشیو
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۲۰ ژوئن ۱۸، ۱۴:۳۵ - Siamak Bagheri
    :)


قطر ی وزارت تجارت:

سعودی عرب اور ان کے حواریوں  پر قطر کا پلٹ وار /ان ممالک کےتیار کردہ اشیاء کو قطر برآمد نہیں کیا جائے گا

 نیوزنور28مئی/قطری وزارت تجارت نے قطر میں سعودی عرب سمیت خلیج فارس سے تعلق رکھنے والے 4 ممالک کی بنی ہوئی اشیاء کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق قطر نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سے درآمد کی ہوئی اشیاء کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد ان ممالک میں تیار کردہ تمام اشیاء کو قطر برآمد نہیں کیا جا سکے گا تاہم جو اشیاء ایئرپورٹ، بحری اڈوں اور دکانوں میں پہلے سے موجود ہیں ان کے حوالے سے کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی ہے۔

قطر کی وزارت تجارت کی جانب سے تمام دکانداروں کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیج فارس سے تعلق رکھنے والے4 ممالک کی تیار کردہ اشیاء کو فروخت کرنے پر تادیبی کارروائی کی جائے گی اس لیے تمام تاجر ان ممالک کی اشیاء کی خرید و فروخت سے اجتناب برتیں۔

حکومت قطر کے ترجمان نے کہا کہ جن عرب ممالک کے اشیاء پر پابندی لگائی گئی ہے وہ خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین بھی ہیں جس کی وجہ سے ان ممالک کو کئی تجارتی معاملات پر استثنیٰ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ان ممالک کی مصنوعات جی سی سی کی تجارتی راہداری سے ضروری جانچ پڑتال اور طریقہ کار سے گزرے بغیر قطر میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 5 جون کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت سات عرب ممالک نے دہشتگردی کا الزام لگاکر قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے ان ممالک نے قطر کے تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کو مزید سخت کرتے ہوئے دیگر ممالک سے بھی قطر کے خلاف پابندیوں کی درخواست کی تھی جس کے جواب میں قطر نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے سعودی عرب کے مطالبات ماننے سے انکار کیا اور سعودی عرب کو سخت جواب دیتے ہوئے اس کے خلاف پابندیاں عائد کیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی