نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


برطانوی اخبار:

 نیوزنور25جنوری/ایک برطانوی اخبارنے  فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی پر کھل کر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بے خوف قتل کررہا ہے اور فلسطینیوں کے قتل عام پر ڈھٹائی کے ساتھ دنیا کے سامنے جھوٹ بول رہا ہےاورصہیونی ریاست کو فلسطینیوں کے قتل عام کے نتائج پر کوئی پریشانی تک نہیں ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار ’’دی گارڈین‘‘ نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی پر کھل کر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اداریے میں لکھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بے خوف قتل کررہا ہے اور فلسطینیوں کے قتل عام پر ڈھٹائی کے ساتھ دنیا کے سامنے جھوٹ بول رہا ہےاورصہیونی ریاست کو فلسطینیوں کے قتل عام کے نتائج پر کوئی پریشانی تک نہیں ہے۔

اخبار کے مطابق صہیونی فوج ہر ہفتے فلسطینی بچوں، خواتین، بزرگوں حتیٰ کہ صحافیوں کو قتل کر رہی ہے۔

اخبار نے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا  ہے کہ صہیونی فوج غزہ پٹی میں احتجاج کرنے والوں کو گذشتہ نو ماہ کے دوران منظم انداز میں گولیوں کا نشانہ بنا کر انہیں شہید کررہی ہےجبکہ یہ فلسطینی غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور اپنے چھینے گئے علاقوں میں واپس جانےکا اصولی اور مسلمہ حق مانگ رہے ہیں۔

اخبار کے مطابق  صہیونی فوج کی بے رحمانہ فائرنگ اور گولہ باری سے شہید ہونے والوں میں بیشتر کم عمر بچے یا کم عمر نوجوان ہیں شہداء میں صحافی، طبی عملے کے امدادی کارکن اور ایسےشہری جن کے پاس کوئی بندوق یا اسلحہ نہیں اور وہ کسی کے لیے بھی خطرہ نہیں ان کےہاتھوں میں پتھر کے سوا کچھ نہیں ہوتا اور زبان پر اپنے حقوق کے لیے نعرے ہوتے ہیں۔

برطانوی اخبار نے اسرائیل پر الزام عاید کیا ہے کہ صہیونی ریاست اپنی فوج کو فلسطینیوں‌کے خلاف غیرانسانی، غیراخلاقی اور غیر قانونی ہتھکنڈوں کے استعمال کی اجازت دے رہی ہےحکومت اور اعلیٰ کمان کی اجازت کے بعد اسرائیلی فوجی غزہ پٹی میں احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں‌چلاتے، ان پر زہریلی اشک آور گیس کا استعمال ، گولے اور بم برساتے اور نشانہ بنا کر فلسطینیوں کو شہید کرتے ہیں۔

اخبار نے غزہ کی طبی صورت حال کا بھی جائزہ پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت ہے ناکہ بندی کے باعث غزہ کے بیشتر اسپتال بند ہوچکے ہیں مریض اور زخمی ہونےوالے شہری حالات کے رحم وکرم پر ہیں۔

اخبار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف منظم جنگ مسلط کر رکھی ہے فلسطینی میدان اور سڑکوں میں اپنے حقوق کے لیے آواز اُٹھانے نکلتے ہیں اور صہیونی فوج انہیں موت کی نیند سلا دیتی ہے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر فوج سے کوئی باز پرس نہیں کی جاتی اور فوجی بے خوف ہو کر فلسطینیوں‌کو قتل کرتے اور ڈھٹائی کے ساتھ مقتول ہی کو قصور وار ٹھہرانے کی کوشش کرتے ہیں اور اسرائیلی حکومت اور فوج فلسیطینیوں کے بے دریغ قتل عام کے نتائج کا بھی کوئی خوف نہیں۔

 

گارڈین کے اداریے میں مزید لکھا گیاہے کہ غزہ  پٹی کی کشیدگی کو اسرائیل کی سیاسی جماعتیں آنے والے انتخابات میں اپنے ووٹ بنک کو بڑھانے، کرپٹ عناصر عدالتوں میں اپنے خلاف مقدمات کو اپنے حق میں فیصلوں کے لیے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ رائے عامہ کو اپنی طرف موڑنے کی کوشش کررہے ہیں اسرائیل میں جیسے غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں‌کے حقوق کے حوالےسے کوئی دباؤ آتا ہے تو صہیونی حکام فورا حرکت میں آجاتے ہیں جب اسرائیلی عدالتیں نیتن یاہو کے خلاف اس کے جرائم پر فرد عاید کرنے کی بات کرتی ہیں تو صہیونی حکومت اور نیتن یاہو غزہ پر جنگ مسلط کرنے کا اعلان کر دیتے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی