نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

جنگ یمن میں دشمن بے بس ہو چکے ہیں

شنبه, ۲۶ ژانویه ۲۰۱۹، ۱۱:۱۳ ق.ظ


تحریک انصاراللہ کے سربراہ:

نیوزنور26 جنوری/یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام اور مجاہدوں کی استقامت و پامردی کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دشمن یمن کی جنگ میں منھ کی کھانے کے بعد بالکل بے بس ہو چکے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یوم شہدا کی مناسبت سے ایک پروگرام میں یمنی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کے مقابلے میں یمنی مجاہدین کی دفاعی طاقت و توانائی تمام شعبوں میں تیزی کے ساتھ مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے والے خود دلدل میں پھنس چکے ہیں اور انھیں بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے اور یمنی عوام کو خاک و خون میں غلطاں کرنے پرآل سعود حکومت کو پوری دنیا میں شرمناک ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اپنے اس جرم کی بنا پر سعودی عرب جتنا بے آبرو ہوا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہا کہ یمنی عوام نے دشمنوں کے مقابلے میں استقامت و پامردی، جہاد، ایثار اور فداکاری کی راہ کا انتخاب کیا ہے اس لئے کہ سعودی عرب اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ یمن پرجارحیت کے دوران غاصب صیہونی حکومت بھی اپنا بنیادی رول ادا کرتی رہی ہے اور جن ممالک نے بھی یمن پر جارحیت کی حمایت کی ہے، یمنی عوام کے بہائے جانے والے خون میں وہ بھی شریک رہے ہیں۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے سوئیڈن کے امن مذاکرات اور اس سے قبل بھی بارہا ثابت کیا ہے کہ ہم امن و صلح کے لئے تیار ہیں۔

دریں اثنا یمنی فوج نے سعودی اتحاد کی جانب سے فائر بندی کی جاری خلاف ورزی اور سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اسی طرح جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں السدیس میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر بھی زلزال ایک قسم کے میزائل سے حملہ کیا۔

یمن جنگ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی