نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


تہران کے خطیب جمعہ:

نیوزنور26 جنوری/تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ دشمن اس وقت پوری قوت کے ساتھ حملہ آور ہے اس لئے عوام اور حکام کو چاہئے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کئے جانے والے حملوں کا پوری ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کریں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں ملکی توانائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکام کو چاہئے کہ وہ صحیح اور دقیق منصوبہ بندی کے ذریعے معاشی مسائل کو حل کریں-

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ دشمن نے آج سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا کے ذریعے عقائد کو خراب کرنے اور مذہبی اعتقادات کو نشانہ بنانے کے لئے ہمہ جانبہ جنگ چھیڑ رکھی ہے- اس لئے عوام اور حکام دونوں کو پوری ہوشیاری کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہو گا-

تہران کے خطیب جمعہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسیویں سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور شہدا کے مشن سے وفاداری کے اظہار اور رہبر انقلاب اسلامی سے تجدید عہد کے لئے گیارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے دن نکالی جانے والی ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں-

تہران کے خطیب جمعہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا  کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ایرانی عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا اور ایف اے ٹی ایف بھی مزید پابندیوں کا باعث بن جائےگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی