نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ملائیشیا کے وزیر برائے کھیل:

 نیوزنور30جنوری/ملائیشیا کے وزیر برائے کھیل نے پیراکی کی اولمپک کھیلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی 2019ء میں کوالالمپور میں ہونے والے کھیلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر برائے کھیل’’ صادق عبدالرحمان‘‘ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کی رواداری کی اجازت نہیں‌ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا انسانی بنیادوں پر فلسطینی شہریوں کو اپنے ملک میں داخلے کی ہر ممکن اجازت اور سہولت فراہم کرے گا مگر اسرائیل کے لیے ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں۔

موصوف وزیر نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے کھلاڑیوں کو میچ میں‌شرکت کی اجازت دینا یا نہ دینا کوئی اہمیت نہیں رکھتابلکہ ہمارے لیے فلسطینی قوم اور قضیہ فلسطین کا دفاع اہم ہے۔

ملائیشین وزیرنے کہا کہ اسرائیلی رجیم فلسطینیوں‌ کے قتل عام اورجیلوں میں انہیں اذیتوں کا نشانہ بنانے میں ملوث ہے اور ہمیں فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرنے میں کوئی عار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی عالمی کھیل کے مقابلے کی میزبانی سے زیادہ اسرائیلی حکومت کے مظالم کو اُجاگر کرنا اہم ہے۔

اسرائیل

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی