نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل :

نیوزنور02فروری/حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل نے مشرق وسطیٰ میں جاری بحرانوں کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی یکطر فانہ اور جارحانہ پالیسیاں علاقے کی نا خوشگوار صورتحال کا باعث بنی ہوئی ہیں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  ایک بیان میں ’’شیخ نعیم قاسم‘‘مشرق وسطیٰ میں جاری بحرانوں کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی یکطر فانہ اور جارحانہ پالیسیاں علاقے کی نا خوشگوار صورتحال کا باعث بنی ہوئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے امن و استحکام اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے بعد واشنگٹن نے شام کو بھی اسی طرح کی صورتحال سے دوچار کرنے کیلئے دنیا بھر کے تکفیری دہشتگردوں کو اس ملک میں جمع کیا ۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن غاصب صیہونی رژیم کی سب سے بڑی حامی ہے  اور وہ صیہونیوں کے ہاتھوں  فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام  کی حمایت کرتی آرہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مقاومت دباؤ یا پابندیوں  کے ذریعے اپنے مؤقف سے ذرا برابر بھی دستبردار نہیں ہوگی اور ہم اسرائیل کی نابودی اور مقبوضہ فلسطین کی مکمل آزادی تک صیہونیوں کے خلاف اپنی جدو جہد کو جاری رکھیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی