نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی صدر:

 نیوزنور04فروری/امریکی صدر نے وینزویلا میں جاری بحران سے نمٹنے کیلئے فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ویننزو یلا میں فوجی کاروائی بھی کر سکتے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ’’ڈونالڈ ٹرمپ ‘‘نے وینزویلا میں جاری بحران سے نمٹنے کیلئے فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ویننزو یلا میں فوجی کاروائی بھی کر سکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مڈورو نے کئی ماہ قبل اُن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم اُنہوں نے ملاقات کے امکان کو مسترد کر دیا تھا کیونکہ وینزویلا میں جاری بحران کے حوالے سے اُن کی پالیسی اور امریکہ کے مؤقف میں وسیع اختلاف موجود ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے تیل سے مالا مال اس ملک کی سرکاری آئل کمپنی PDVSA پر اقتصادی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جو ملک کیلئے آمدنی حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ویزویلا ان دنوں ادویات اور خوراک کی شدید قلت کا شکار ہےمڈورو کے دور میں وینزویلا معاشی بحران سے دوچار رہا ہے اور ہزاروں شہری ملک چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں تاہم مڈورو کو روس، چین اور ترکی کی حمایت حاصل ہےاس کے ساتھ ساتھ ملک کی فوج بھی اُن کا مکمل ساتھ دے رہی ہے۔

دریں اثنا روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ وینزویلا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

 وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور دیگر ملکوں کو اندرونی معاملات میں مداخلت کے بجائے ویزویلا کی مدد کرنی چاہئیے تاکہ وہ بحران سے باہر نکل سکے۔

یاد رہے کہ اُدھر فرانس اور آسٹریا نے بھی کہا ہے کہ اگر مڈورو یورپین یونین کی طرف سے آزادانہ اور منصفانہ انتخاب کے انعقاد کے سلسلے میں یورپین یونین کے مطالبے کا مثبت جواب اتوار کی رات تک نہیں دیتے تو وہ حذب اختلاف کے لیڈر ہوئین گوائیڈو کی حمایت پر مجبور ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور متعدد مغربی ممالک وینزویلا کے سوشلسٹ صدر نکولس مڈورو سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم وینزویلا کے اتحادی ملک روس نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا کے داخلی معاملات میں مداخلت کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں امریکہ، کینڈا اور متعدد لاطینی امریکہ کے ملکوں نے گزشتہ سال وینزویلا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں نکولس مڈورو کی کامیابی کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے صدر ٹرمپ نے حال ہی میں حذب اختلاف کے لیڈر اور وینزویلا کی پارلیمان کے سربراہ ہوئین گوائیڈو کی حمایت کا اعلان کیا تھا جنہوں نے صدارتی انتخاب کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے خود عبوری صدر ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی