نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

اسرائیل عالمی سطح پر مزید تنہائی کا شکار ہے

سه شنبه, ۵ فوریه ۲۰۱۹، ۱۱:۵۱ ق.ظ


امریکی تجزیہ کار:

نیوزنور05فروری/امریکہ کے ایک سینئر تجزیہ کار وفارئن پالیسی ان فوکس  کے کالم نگارنے کہا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے کامیابی کے بعد امریکہ اورصیہونی رژیم عالمی سطح پر تنہا پڑ گئے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’کان ہلینان‘‘نےکہاکہ ایران میں اسلامی انقلاب کے کامیابی کے بعد امریکہ اورصیہونی رژیم عالمی سطح پر تنہا پڑ گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن پوری طرح بدل گیا اور علاقے میں  امریکہ  اس کے علاقائی و مغربی اتحادیوں کے اثرورسوخ کا  پوری طرح زوال ہوا۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی آزادی وخودمختاری کو مغربی ممالک مشرق وسطیٰ پر اپنے تسلط کو بڑھانے میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں اوراس لئے یہ ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ نے پہلے اُٹھ سالہ جنگ میں عراق کے ڈکٹیٹر صدام کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کی جب وہ ناکام ہوا تو امریکہ اوراس کے اتحادیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی معیشت اورحکومت کو کمزور کرنے کیلئے پابندیوں اوردباؤ کا سہارا لے لیا تاہم اس میں بھی  کامیاب نہیں ہوئے آج ایران علاقے کی ایک عظیم طاقت میں بدل چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 62فیصد امریکی عوام جامع مشترکہ ایکشن پلان کی حامی ہے اور لوگ اس حقیقت سے آگاہ ہورہے ہیں کہ امریکی خارجہ پالیسی کو صیہونی لابی کنٹرول کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایرانی عوام کے درمیان اتحاد ویکجہتی مثالی ہے اور اس ملک کی اُٹھ کروڑ عوام اپنے ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت آمادہ ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی