نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اسرائیلی اخبار:

 نیوزنور05فروری/ایک اسرائیلی اخبارنے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو اپنی انتخابی جیت کا ذریعہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور وہ جلد ہی عرب ممالک اور مسلمان ملکوں کادورہ کریں گے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی عبرانی اخبار’’معاریو‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو 9 اپریل کو کنیسٹ کے انتخابات سےقبل عرب ممالک کا دورہ کرنا چاہتےہیں تاکہ وہ ان دوروں کو اپنی انتخابی جیت میں ایک حربے کے طورپر استعمال کرسکیں۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نتین یاہو نے اپنی قومی سلامتی کے اہداف کی کامیابی کی ذمہ داری اپنے پرنسپل سیکرٹری میر بن شابات کو سونپی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بن شابات کوکہا ہے کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ رابطہ کرکے ان کے دوروں کی راہ ہموار کریں۔

اخبار کے مطابق نیتن یاہو سوڈان یا مراکش میں سے کسی ایک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس پیش رفت کو اسرائیلی ووٹروں کے سامنے اپنی غیرمعمولی سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کرنا چاہتےہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ سعودی عرب اور امارات نے بھارت کے لیے اسرائیلی فضائی سروس کی خاطر اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں اور نیتن یاہو کے سیکرٹری عرب ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کے حوالے سے بھی کوشاں ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی