نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جمہوریہ چک کے رکن پارلیمنٹ:

نیوزنور05فروری/جمہوریہ چک کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے شام پر مغرب کی اقتصادی پابندیوں کو دہشتگردی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  ان پابندیوں سے شامی عوام کے مسائل میں  اضافہ ہوا ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’سٹینس لاف گراسپک‘‘نے شام پر مغرب کی اقتصادی پابندیوں کو دہشتگردی قراردیتے ہوئے کہا  کہ  ان پابندیوں سے شامی عوام کے مسائل میں  اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ جو شامی بحران کا اصلی ذمہ دار ہے دمشق کو دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہونے کی سزا دے رہا ہے۔

انہوں نے شام سے حوالے یورپی یونین کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ یونین کو اس حقیقت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کی قربانیوں کے باعث ہی  آج یورپ میں امن قائم ہے۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

شام

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی