نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

علاقائی امن و استحکام میں ایران کا مثبت کردارہے

چهارشنبه, ۶ فوریه ۲۰۱۹، ۱۲:۰۶ ب.ظ


علی لاریجانی:

نیوزنور06فروری/اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ  اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران نے علاقائی امن و استحکام میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نےپارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی، صیہونی سازشوں اور ایرانی قوم کے خلاف جنگ و خونریزی کے باوجود ایران نے اسلامی انقلاب کے 40 سال کو سربلندی اور با وقار طریقے سے طے کیا اور اس وقت ایران علاقے میں اہم اور موثر کردار کا مالک ہے۔

انہوں نےکہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں قومی مفادات، سلامتی، آزادی و استقلال،مستضعفین کی حمایت اور اسلامی ممالک سے تعاون ترجیحات میں شامل ہیں۔

علی لاریجانی نے اسلامی انقلاب کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹ  گیا اور انہیں ایسا سبق سکھایا کہ وہ ایران کے خلاف جارحیت کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔  

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمودات کے مطابق ہم امریکہ کی پابندیوں کا قومی وحدت اور استقامت سے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی