نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اقوام متحدہ:

نیوزنور08فروری/اقوام متحدہ نےکہا ہے کہ جمال خاشقچی کو سعودی حکام نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقچی کو سعودی حکام نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا۔

جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے لیے ترکی جانے والے تین رکنی انکوائری کمیشن نے خ جمال خاشقچی قتل کیس سے متعلق آڈیو ثبوت کا جائزہ لیا۔

مشن میں شامل نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ اگینز کلیمرڈ نے کہا ہے کہ سعودی اہلکاروں نے جمال خاشقچی کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت وحشیانہ انداز میں قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ استنبول میں دوران تفتیش جمع کیے گئے شواہد سے بادی النظر میں یہ پیشہ ورانہ بد اعمالی کا کیس ہے جبکہ سعودی عرب نے ترکی کی تحقیقات میں رخنے بھی ڈالے اور تقریباً 4 ماہ بعد بھی جمال خاشقجی کی لاش نہیں مل سکی ہے۔

ما ورائے عدالت قتل کی تفتیش کے ماہر اگینز نے کہا  کہ جمال خاشقچی کا سفاکانہ قتل ان کے پیاروں کے لیے ناقابل یقین صدمہ ہے جس کے عالمی سطح پراثرات مرتب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 اکتوبر 2018 کو جمال خاشقچی اس وقت عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہے جب وہ ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے میں داخل ہوئے لیکن واپس نہیں آئے، بعد ازاں ان کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ انہیں قونصل خانے میں ہی قتل کر دیا گیا۔ اس کے بعد 20 اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ صحافی جمال خاشقچی کو استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے کے اندرقتل کردیا گیا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لیے کام کرنے والے جمال خاشقچی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں کے ناقد تھے اور اسی سلسلے میں انہوں نے سعودی عرب سے امریکہ میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر رکھی تھی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی