نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
آرشیو
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۲۰ ژوئن ۱۸، ۱۴:۳۵ - Siamak Bagheri
    :)


عرب لیگ:

 نیوز نور 2جون / عرب ملکوں کی نمائندہ تنظیم عرب لیگ نے مقبوضہ غرب اردن اور یروشلم میں فلسطینیوں سے ہتھیائے گئے علاقوں میں یہودی آبادکاروں کے لئے ہزاروں نئے رہائشی مکانات تعمیر کرنے کے حالیہ اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تنظیم کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری’’ سعید ابو علی‘‘ نے ایک بیان میں کہا کہ یہودی آبادکاروں کے لئے نئے گھروں کی تعمیر کا اعلان دراصل فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل جارحیت ہےنیز یہ بین الاقوامی قانون، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان طے پانے والے معاہدات کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیلی وزیر دفاع ایوگڈور لائبرمین نے حال ہی میں مقبوضہ غرب اردن اور یروشیلم میں یہودیوں کے لئے3900 رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔

انہون نے کہا  کہ یہودی آبادکاری کے منصوبوں میں توسیع کے منصوبے بین الاقوامی پوچھ تاچھ کے بغیر جاری ہے۔ یہ سب کارروائیاں بین الاقوامی برادری کی خواہشات کے علی الرغم امریکی نگرانی اور حوصلہ افزائی میں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین اور اسرائیلی کے درمیان جاری امن عمل کو یہودی بستیوں کی تعمیر کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی