نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
آرشیو
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے


امریکی تجزیہ کار:

نیوز نور09 جون/بین الاقوامی امور کے ایک امریکی  ماہر وریڈیو میزبان نےجامع مشترکہ ایکشن پلان کو سبوتاژ کرنے کی امریکی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس امریکہ  پر بھروسہ نہ کرنے کے تمام وجوہات موجود ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں’’جیقب مسخ‘‘نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کو سبوتاژ کرنے کی امریکی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس امریکہ  پر بھروسہ نہ کرنے کے تمام وجوہات موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے علحیٰدگی کے بعد  ایرانی حکام کا یہ موقف درست ثابت ہوا ہے کہ شیطان بزرگ امریکہ پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ میں نئی انتظامیہ جامع مشترکہ ایکشن پلان منسوخ کرتی ہے پھر کیسے دیگر ممالک امریکہ پر اعتماد کرسکتے ہیں۔

08 مئی کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کو الگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  اعلان کیاتھا کہ وہ اسلامی جمہوریہ پر نئے سرے سے اقتصادی پابندی عائد کرےگی۔

ٹرمپ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہاکہ امریکہ کو اپنے فیصلے پر ایسی پشیمانی ہوگی جس کی مثال ماضی میں نئی ملےگی۔

ایرانی صدر نے کہاتھا کہ  ٹرمپ کا فیصلہ عالمی معاہدے کے خلاف ہے امریکہ ایران جوہری معاہدے سے کبھی مخص نہیں تھا  امریکہ نے  ایک بار پھر وعدہ خلافی کی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی