نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
آرشیو
تازہ ترین مضامین
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۲۰ ژوئن ۱۸، ۱۴:۳۵ - Siamak Bagheri
    :)


شامی صدر:

نیوزنور11جون/شام کے صدرنے کہا ہے کہ ملک میں جاری جنگ آئندہ سال تک مکمل طور پر ختم ہو جائے گی اور دہشتگردوں کے قبضے سے ملک کا ایک ایک انچ واپس لے لیں گے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر ’’بشار الاسد‘‘ نے کہا ہے کہ مربوط منصوبہ بندی کے ساتھ دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جا رہا ہے اور 80 فیصد سے زیادہ علاقے میں حکومت کی رٹ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں باقی ماندہ علاقوں سے بھی ایک سال کے اندر اندر دہشتگردوں کا صفایا کردیں گے۔

انہوں نے کہا روس شام کے حکومتی فیصلوں میں مداخلت  نہیں کر رہا ہے اور یہ جنگ ایک ایک انچ زمین کے واپس لینے تک جاری رہے گی۔

موصوف صدر نے کہا کہ شامیوں نے قیام امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور دہشتگردوں کو اپنے عزم اور حوصلے کی بنیاد پر شکست دی ہے۔

بشار الاسد نے مزید کہا کہ جو  دہشتگرد آج شام میں دہشتگردی کا باعث ہیں تو کل کسی اور علاقے میں تباہ کاریاں پھیلا سکتے ہیں اور اس بات کو  عالمی قوتوں کو سمجھنے کی شدید ضرورت ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی