نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے


سینئر جرمن قانون ساز:

نیوز نور11 جون/جرمنی کے ایک سینئر قانون ساز کے مطابق امریکہ اوریورپی یونین نے عرب جمہوریہ شام پر  ظالمانہ پابندیاں عائد کرکے اس ملکی عوام کے خلاف جنگ چھیڑدی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق’’کرسچن بلیکس‘‘نےکہاکہ امریکہ اوریورپی یونین نے عرب جمہوریہ شام پر  ظالمانہ پابندیاں عائد کرکے اس ملکی عوام کے خلاف جنگ چھیڑدی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ان ظالمانہ پابندیوں کے باعث شامی عوام تک انسان دوستانہ امداد پہنچانا انتہائی دشوار ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے ادویات اورطبی آلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ  شامی عوام ان ظالمانہ پابندیوں کی بینٹ چڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یورپی یونین نے عرب جمہوریہ شام پر ظالمانہ پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کردی ہے جبکہ مذکورہ یونین کی طرف سے  اس ملک میں جاری تنازعے کو حل کرنے کیلئے کوئی فعال کردار ادا نہیں کیا جارہا ۔

انہوں نے شام پر مغربی کی ظالمانہ پابندیوں کو فوری طورپر اُٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے  اس ملک کی تعمیر نو میں دمشق حکومت کی  مالی امداد کرنے کی تاکید کی ۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی