نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
آرشیو
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ آگوست ۱۸، ۱۱:۳۵ - موزیلاگ ..
    (:
  • ۸ جولای ۱۸، ۱۴:۲۰ - Siamak Bagheri
    :)


علمائے کونسل لبنان :

 نیوزنور13جون/علمائے کونسل لبنان نے ایک نشست میں عرب  حکام کی خیانت کو فلسطین کی آزادی کی راہ میں سب سے اہم علت قرار دیتے ہوئےتاکید کی ہے کہ خداوند عالم اور اسلامی قوم کی صلاحیت پر بھروسہ کے ذریعہ بہت جلد فلسطین کو آزادی ملے گی ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق علمائے کونسل لبنان نے اپنے ایک بیانیہ میں فلسطین کے مسئلہ میں عرب حکام کی خیانت کو فلسطین کی آزادی کی راہ میں اسلامی قوم پر صیہونی حکومت کی کوتاہ مدت کامیابی کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس زمانہ میں جمال عبد الناصر کی رہبری اور اسلامی قوم کے ساتھ صیہونی حکومت کے چنگل سے فلسطین کی آزادی کے لئے ایک تحریک شروع ہوئی تھی لیکن عرب کے بعض حکام نے اپنی حاکمیت کو خطرے میں دیکھ کر سازش شروع کی اور اقتصادی و سیاسی محاصرہ کے ذریعہ جمال الدین عبد الناصر کی فوج کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

علمائے کونسل لبنان نے اپنے بیانیہ میں  خطے میں اس زمانہ کی موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی فلسطین کی آزادی کے لئے اسلامی تحریک عالم اسلام کا ایک اہم مسئلہ اور صیہونی حکومت کے چنگل سے آزادی کے عنوان سے تحریک شروع ہوئی ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جو عربی ممالک کل جمال الناصر کے مقابلہ میں کھڑے ہوئے تھے آج بھی اسلامی جمہوریہ ایران جو استقامت ، صداقت ، شجاعت و صبر کے ساتھ فلسطین کے مسئلہ کو زندہ رکھنے کا مرکزی محور ہے کے مقابلہ میں گردن اٹھا رہے ہیں ۔

بیان میں امریکی صدر کی طرف سے ایران پر حملہ کرنے کے لئے عربی ممالک کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عربی حکام نے ایران کو سعودی عرب پر یمن کے ذریعہ حملہ کرنے کے لئے اسلحہ بھیجنے اور مزید  اسرائیل مردہ باد  کے نعرہ کو پھیلانے کا الزام لگایا ہے جیسا کہ پہلے بھی ان لوگوں کا رویہ عبد الناصر سے مقابلہ کرنے میں دیکھا گیا تھا  اگر ایران یمن کے جنگ میں مداخلت کرتا تو یمن کی ایسی حالت نہ ہوتی ۔

بیانیہ کے اختمامی مراحل میں کہا گیا ہے کہ ماضی سے سبق حاصل کرنا چاہیئے اور امام خمینی ؒ کے فرمان کے مطابق کہ نہ مشرق اور نہ مغرب یہاں تک کہ عرب رہنما و حکام پر اعتماد نہ کرنا چاہیئے بلکہ اپنی ہمت و استعداد پر اعتماد کر کے اسرائیل کو تباہ کر کے فلسطین کو آزاد کر سکتے ہیں  یمن ، عراق ، شام اور لبنان میں جنگ ہم لوگوں کو اسلامی قوم کا اصلی مسئلہ یعنی فلسطین کی آزادی سے دور نہیں کر سکتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی