نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:


یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی :

 نیوزنور13جون/یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی نے کہا ہے کہ اس وقت ہم ایران کے ساتھ یورپ کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے تعاون بڑھانے پر غور کررہے ہیں جن کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کم ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی’’فیڈریکا موگرینی‘‘نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم ایران کے ساتھ یورپ کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے تعاون بڑھانے پر غور کررہے ہیں جن کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور یورپ کی چھوٹی اور درمیانی  کمپنیوں کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینا ہماری پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے لئے مختلف شعبوں بالخصوص بینکاری، مالیاتی، سرمایہ کاری،نقل و حمل اور تیل کے شعبوں میں اہم اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

خاتون یورپی رہنما نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بینکاری اور مالیاتی شعبوں میں باہمی تعاون کی بحالی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ اس حوالے سے سیاسی سطح پر بات چیت جاری ہےاور تہران اور برسلز میں ماہرین اس مسئلے پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے نمائندوں پر مشتمل ایک نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کا مقصد عملی اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔

فیڈ یکا موگرنی نے مزید ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیٰحدگی پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر انتباہ کیا کہ جوہری معاہدے کی تبدیلی یا اس کا نعم البدل لانے کے سنگین نتائج  ہوں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی