نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
آرشیو
تازہ ترین تبصرے
  • ۸ جولای ۱۸، ۱۴:۲۰ - Siamak Bagheri
    :)

انڈونیشی وفد کا دورہ اسرائیل شرمناک ہے

پنجشنبه, ۱۴ ژوئن ۲۰۱۸، ۱۱:۰۷ ق.ظ


مفتی اعظم فلسطین:

نیوز نور14جون/فلسطین کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین نے انڈونیشیا کے ایک سرکردہ مذہبی رہنما کی قیادت میں ایک وفد کے دورہ اسرائیل اور القدس میں اسرائیل کی دوستی تقریب میں شرکت کی شدید مذمت کی ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین ’’الشیخ محمد حسین ‘‘نے انڈونیشیا کے ایک سرکردہ مذہبی رہنما کی قیادت میں ایک وفد کے دورہ اسرائیل اور القدس میں اسرائیل کی دوستی تقریب میں شرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  انڈونیشیا کے علماء تنظیم کے سربراہ یحییٰ ستاکوف کا القدس میں یہودی، عیسائی اور اسلامی تقریب میں اسرائیل کی طرف سے شرکت فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ القدس میں صہیونی ریاست کے زیراہتمام کانفرنس فلسطینی قوم کے خلاف جاری منظم اور گمراہ کن سازشوں کا حصہ ہے جن کا مقصد مذاہب کے درمیان قربت کی آڑ میں فلسطینیوں کے حقوق دبانے کی کوشش  جاتی ہے۔

موصوف مفتی اعظم نے کہا کہ اسرائیل نام نہاد ثقافتی سرگرمیوں کی آڑ میں عالم اسلام اور مسلم شخصیات کو بلیک میل کررہا ہے اور اس طرح کی تقریبات کامقصد مسلمان ملکوں کے ساتھ دوستانہ مراسم قائم کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنا ہے۔

الشیخ محمد حسین نے مزیدکہا کہ انڈونیشیا کے عالم دین کا شرمناک دوستانہ دورہ اسرائیل ناقابل قبول ہےیہ دورہ انڈونیشیا کے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کے اصولی مؤقف کے بھی خلاف ہےاور فلسطینی قوم کو اس دورے پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی