نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:


ایرانی صدر:

نیوزنور15جون/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ اگرچہ امریکہ کی تمام حکومتیں ایران کی دشمن رہی ہیں لیکن ٹرمپ انتظامیہ سب سے زیادہ خبیث اور بدتر ہے اور ملت ایران کے خلاف انتہائی ناپاک اور شرمناک منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’تہران میں سینیئر ایڈیٹروں اور صحافیوں کے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئےایرانی  صدر ’’ڈاکٹرحسن روحانی ‘‘نے یہ بات زور دے کر کہی کہ تاریخ میں قاتل کم نہیں ملتے لیکن شمر جیسا سنگدل قاتل کوئی نہیں ہے اور اسی طرح تاریخ میں غدار بھی بہت پیدا ہوئے لیکن ابن ملجم جیسا انتہائی خبیث غدار ایک ہی گذرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی تمام حکومتیں ایرانی عوام کی دشمن رہی ہیں لیکن دشمنی کی بھی ایک حد ہوتی ہےاور امریکہ کی موجودہ حکومت سب سے زیادہ خبیث اور بدتر  ہے اور ملت ایران کے خلاف ناپاک منصوبوں پر عمل کر رہی ہے۔

موصوف صدر نے بڑے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ایران کی عوام حق کے راستے پر گامزن ہے اور باطل کے خلاف کامیاب ہوں گےاور ہمیں ان بدخواہوں کو شکست دینا ہے جو ملت ایران کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔

انہوں نے ایران کے خلاف جاری نفسیاتی جنگ کو اقتصادی اور ثقافتی جنگ سے کہیں زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ دشمن کی نفسیاتی جنگ کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کریں۔

انہوں نے ایٹمی شعبے میں ایران کی کامیابیوں کا ذکر کرتے  ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اقوام متحدہ نے ایران میں یورینیم کی افزودگی کے حق کو تسلیم کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگرچہ پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی ٹیکنالوجی کا استعمال دنیا کے تمام ممالک کا حق ہے لیکن اب تک ایران کے سوا کسی بھی ملک کے لیے سلامتی کونسل کی جانب سے اس حق کی وضاحت نہیں کی گئی۔

موصوف صدر نے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والا ایک ملک اس معاہدے سے نکل گیا لیکن ایران نے ایسی پالیسی اختیار کی ہے کہ آج چند ممالک کو چھوڑ کر ساری دنیا امریکہ کی مذمت اور ایران کی تعریف کرنے پر مجبور ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نےمزید بات زور دے کر کہی کہ پچھلے چالیس برس کے دوران ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا کے تقریباً سب ہی ممالک نے بالاتفاق ایران کی تعریف اور اس کے بدخواہوں کی مذمت کی ہواورحقیقت امر یہ ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے شروع ہونے والی امریکہ کی ایران دشمنی کا سلسلہ کبھی رکا نہیں اور واشنگٹن میں برسر اقتدار آنے والی ہر حکومت نے اسلامی نظام حکومت کو ختم کرنے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایرانی عوام نے کامیابی ساتھ امریکی دشمنی کا مقابلہ کیا ہے اور موجودہ صورتحال میں بھی کامیابی ملت ایران ہی کو نصیب ہوگی جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی اپنے حالیہ خطاب میں اس جانب اشارہ کیا ہے کہ سنت الہٰی کے تحت دشمن کی شکست یقینی ہے اور امریکہ کے موجودہ صدر کا حشر بھی اپنے پیشرووں بش اور ریگن سے اچھا نہیں ہوگا اور ٹرمپ بھی ان ہی کی طرح تاریخ کی وادیوں میں گم ہوکے رہ جائے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی