نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
آرشیو
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ آگوست ۱۸، ۱۱:۳۵ - موزیلاگ ..
    (:
  • ۸ جولای ۱۸، ۱۴:۲۰ - Siamak Bagheri
    :)


فلسطینی مفتی اعظم:

  نیوزنور20جون/فلسطین اور دیارمقدسہ کے مفتی اعظم اور جید عالم دین نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے وجود کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اگر آج قبلہ اول کا دفاع نہ کیا گیا تو اس کے سنگین مضمرات سامنے آسکتےہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں فلسطینی مفتی اعظم ’’ الشیخ محمد حسین ‘‘نے صہیونی پولیس اہلکاروں اور یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پردھاووں کو صہیونیوں  کی مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئےایک بار پھر زور دیا کہ مسلمان اور عرب ممالک ان ملکوں سے تعلقات ختم کردیں۔

انہوں نے کہا کہ القدس کے ساتھ مسلمانوں کی مذہبی اور تاریخی وابستگی کا اظہار ایسے کیا جائے کہ دنیا کو اس کا پتا چلے مسلمان اور عرب ممالک کی حکومتیں دینی حمیت اور غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے والے ممالک سے تمام معاہدے ختم کریں اور ان کا ہرسطح پر بائیکاٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا مسلمان ممالک کی طرف سےالقدس کی حمایت میں بہت سی قراردادیں منظورکی جا چکی ہیں اور ان قراردادوں اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سیکے فیصلوں پرعمل درآمد کا وقت آگیا ہے۔

موصوف مفتی اعظم نے کہا کہ او آئی سی کی قراردادوں پران کی روح کے مطابق عمل کرنے سے فلسطینی قوم اپنے حقوق حاصل کرنےمیں کامیاب ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے تیارکردہ  امن فارمولےصدی کی ڈیل کی سازش کو پوری مسلم امہ مل کر ناکام بنائے۔

مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین نے مزید اقوام عالم، حکومتوں اور ذرائع ابلاغ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی