نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
آرشیو
تازہ ترین تبصرے
  • ۸ جولای ۱۸، ۱۴:۲۰ - Siamak Bagheri
    :)


حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ:

نیوزنور25 جون/حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل نے امریکہ کو ظالم ،متکبر اور جنایت کار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ محض حزب اللہ ،ایران ،شام اوریمن کےساتھ  شیطان بزرگ امریکہ  کے مسائل نہیں ہیں بلکہ روس اورچین حتیٰ واشنگٹن اپنے یورپی اتحادیوں کیلئے بھی ایک بڑا مسئلہ  بنی ہوئی ہے کیونکہ امریکہ پوری دنیا پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ نعیم قاسم‘‘نے امریکہ کو ظالم  ،متکبر اور جنایت کار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ محض حزب اللہ ،ایران ،شام اوریمن کےساتھ  شیطان بزرگ امریکہ  کے مسائل نہیں ہیں بلکہ روس اورچین حتیٰ واشنگٹن اپنے یورپی اتحادیوں کیلئے بھی ایک بڑا مسئلہ  بنی ہوئی ہے کیونکہ امریکہ پوری دنیا پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ دنیا بھر کے ممالک خاص کر مشرق وسطیٰ کے آزاد وخودمختار ریاستوں پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کرتار ہا ہے تاہم ان کوششوں میں  اسےابھی تک  کامیابی ہاتھ نہیں لگی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  2006ء میں لبنان پر صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ دراصل امریکہ کی بھی ذلت آمیز شکست ہے امریکہ  نہ صرف دہائیوں سے لبنان کو غیر مستحکم کرنے میں ناکام رہا  بلکہ 2011ء سے شام میں جاری جنگ میں بھی اسے ذلت آمیز شکست ہوئی۔

شیخ نعیم قاسم نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم تمام علاقائی  مسائل کی اصلی جڑ ہے اورعلاقے کی عوام کے خلاف اس غاصب رژیم نے جو مظالم ڈھائے ہیں اس میں اسے سعودی عرب اورامریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب تک مقاومت باقی ہے  علاقے میں امریکی صیہونی  پروجیکٹ کو کسی بھی صورت میں کامیاب ہونے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی