نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:


النُجَباء عراق کے جنرل سکریٹری:

نیوزنور02جولائی/النُجَباء عراق کے جنرل سکریٹری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بهار عربی استقامت کی مختلف میدانوں میں پیروزی کے بعد بہار استقامت میں بدل چکی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق النُجَباء عراق کے جنرل سکریٹری’’ حجت الاسلام والمسلمین شیخ اکرم الکعبی‘‘ نےمیڈیا جنگ  کی مرکزی ٹیم کے اراکین سے ملاقات میں استقامت کے بہادر اورنڈر رپورٹرز کی فداکاری کی تجلیل کی اور حاضرین کو نصیحتیں کرتے ہوئے کہا کہ  بهار عربی استقامت کی مختلف میدانوں میں پیروزی کے بعد بہار استقامت میں بدل چکی ہے۔۔

انہوں نے میڈیا کو پابند اور منحرف قسموں پر تقسیم کرتے ہوئے امریکن پیلٹ فارم پر موجود میڈیا کو حقیقت کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ میڈیا سے سوء استفادہ کرتے ہوئے واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جو کچھ بھی ہوتا ہے نشر نہیں کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر وہ گروہ جو اقداروں اور اخلاقیات کے مقابل ہو کر قتل عام اور وحشت کی ترویج کرے وہ براہ راست یا بالواسطہ امریکہ کے مورد حمایت قرار پاتا ہے ۔

موصوف سیکرٹری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بهار عربی  استقامت کی مختلف میدانوں میں پیروزی کے بعد بہار استقامت میں بدل چکی ہے میڈیا جنگ کے اہل کاروں سے درخواست کی کہ میڈیا کو دشمن کے انحصار اور قبضہ سے نکال لیں ۔

انہوں نےکہاکہ امریکہ کے ذریعہ داعش اور ان جیسے گروہوں کی تشکیل کا مقصد امریکہ کے داخلی مشکلات پر پردہ ڈالنا ، دنیا میں دہشتگردی کو پھیلانا اور سرزمینوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہے ۔

النُجَباء عراق کے جنرل سکریٹری نے مزید کہا کہ امریکہ نے آل‌ سعود کو انگریزوں کی ٹینکوں کی مدد سے جزیره العرب پر مسلط کیا اور اب آل‌ سعود کو اسلام کا نمائندہ معرفی کررہے ہیں تاکہ عرب اور اسلامی سرزمینوں میں وہابیت کی ترویج کرسکیں تاکہ اسلام کے دعویداروں کے ذریعہ اسلام کا چہرہ بگاڑ سکے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی