نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:


ایرانی صدر:

نیوز نور04جون/اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرنے سوئیزرلنیڈ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بےباک رد عمل ظاہر کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسرائیلی حکومت ناجائز ،غیرقانونی، غاصب اور جعلی ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر’’ڈاکٹر حسن روحانی‘‘ نے سوئیزرلنیڈ کے صدر ایلن بوریس کے ساتھ گفتگو میں بےباک رد عمل ظاہر کرتے ہوئےکہا  کہ اسرائیلی حکومت  غیرقانونی، غاصب اور جعلی ہے۔

انہوں نے سوئیزیر لینڈ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں سوئیزرلینڈ کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور بہترین تعلقات ہیں اور ایران سیاسی، اقتصادی، اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

موصوف صدر نے امریکی حکومت کی طرف سے تارکین وطن کے معصوم بچوں کو والدین سے جدا کرنے کے اقدام کو غیر انسانی اور غیر اخلاقی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا یہ اقدام انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور امریکی صدر نسل پرستانہ روش پر گامزن ہیں۔

انہوں نے ایران کے تیل پر پابندی عائد کرنے کی امریکی دھمکی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا  امریکہ کے بس میں نہیں ہے امریکہ کے بعض حکام ایسی مبالغہ آرائی کررہے ہیں جس پر عمل کرنے میں وہ قادر نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام یک طرفہ اور اس سے انرجی اور تجارت کے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔

صدر حسن روحانی نےمزید کہا کہ ہم نے اس سفر میں واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت ناجائز ، غیر قانونی ، غاصب اور جعلی ہےاور اگر ایران کی طرح عرب حکمراں بھی اسرائیل کے خلاف سخت اور ٹھوس مؤقف اختیار کرتے تو آج تک فلسطینی عوام کے آلام اور مشکلات کا خاتمہ ہوجاتا ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی