نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
آرشیو
تازہ ترین تبصرے
  • ۸ جولای ۱۸، ۱۴:۲۰ - Siamak Bagheri
    :)


اقوام عالم:

نیوزنور 05 جولائی /دنیا کے چالیس سے زائد ملکوں کے نمائندوں نے جنیوا میں امریکی صدر کی جانب سے کاروں اور ان کے پارٹس پر ٹیکس میں اضافہ کئے جانے کے خلاف اعتراض کیا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے چالیس سے زائد ملکوں کے نمائندوں نے جنیوا میں امریکی صدر کی جانب سے کاروں اور ان کے پارٹس پر ٹیکس میں اضافہ کئے جانے کے خلاف اعتراض کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اقدامات کا مسئلہ روس اور جاپان کی درخواست پر تجارت کی عالمی تنظیم کے اراکین کے ایجنڈے میں شامل ہوا ان دونوں ملکوں نے چند جانبہ تجارتی قوانین کے ممکنہ زوال پر خبردار بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے ان اقدامات پر امریکہ کے اتحادی ملکوں تک نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جوابی اقدامات عمل میں لانے کی بات کہی ہے جبکہ تجارتی امور میں ٹرمپ کی اس قسم کی ہٹ دھرمی نے پوری دنیا کو ایک ہمہ گیر تجارتی جنگ میں جھونک دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین کے اٹھائیس ملکوں کے ساتھ ساتھ روس چین، کینیڈا، سوئیٹزرلینڈ، ناروے، ترکی، کاسٹاریکا، ونیزوئیلا، سنگاپور، برازیل، جنوبی کوریا، میکسیکو، قطر، تھائی لینڈ اور ہندوستان وہ ممالک ہیں کہ جنہوں نے جنیوا اجلاس میں امریکہ کی یکطرفہ پسندی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔۔

واضح رہے کہ جنیوا اجلاس ایسی حالت میں تشکیل پا رہا ہے کہ ذرائع‏ ابلاغ نے حال ہی میں تجارت کی عالمی تنظیم سے امریکہ کی علحٰیدگی کے لئے وائٹ ہاؤس کے منصوبے کی خبریں دی تھی وائٹ ہاؤس کے اس منصوبے کے مطابق واشنگٹن تجارت کی عالمی تنظیم کے دو اصولوں سے باہر ہو جا رہا ہے کہ جن کے تحت امریکی صدر ٹرمپ کو اس بات کا جواز بھی فراہم ہوتا ہے کہ وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ہی اپنی مرضی سے ٹیکس میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی