نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ آگوست ۱۸، ۱۱:۳۵ - موزیلاگ ..
    (:


ایرانی قدس بر یگیڈ کے سربراہ:

نیوزنور06جولائی/اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ نے سوئیزرلینڈ کے دورے کے دوران اسرائیل کے خلاف ایرانی صدر حسن روحانی کے بےباک بیان کو قابل قدر اور قابل تعریف قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی صدر کا اسرائیل کےخلاف بیان ایرانی قوم کے لئے باعث فخر اور مایہ ناز ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ ’’جنرل قاسم سلیمانی ‘‘نے سوئیزرلینڈ کے دورے کے دوران اسرائیل کے خلاف ایرانی صدر حسن روحانی کے بےباک بیان کو قابل قدر اور قابل تعریف قراردیتے ہوئےکہا کہ ایرانی صدر کا اسرائیل کےخلاف بیان ایرانی قوم کے لئے باعث فخر اور مایہ ناز ہے۔

 جنرل قاسم سلیمانی نے صدر حسن روحانی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تیل کے بارے میں امریکی دھمکی کے جواب میں بھی آپ کا جواب قابل قدر اور لائق تحسین ہے اگر ایران کا تیل فروخت نہیں ہوگا تو پورے خطے کے تیل کے فروخت کی کوئی ضمانت نہیں۔

انہوں نے صدر حسن روحانی کے نام  اپنے خط میں کہا ہے کہ آپ کے صحیح، مدبرانہ اور بروقت بیان کے سلسلے میں میں آپ کے ہاتھوں کو بوسہ دیتا ہوں کیونکہ آپ نے اپنے حکیمانہ بیان کے ذریعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اور اُمت مسلمہ کو سرافراز اور خوشحال کیا ہے۔

 واضح رہے کہ صدر حسن روحانی نے کل سوئیزرلینڈ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں اسرائیل کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت غاصب ، غیر قانونی ، ناجائز  اور جعلی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی