نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
آرشیو
تازہ ترین تبصرے
  • ۸ جولای ۱۸، ۱۴:۲۰ - Siamak Bagheri
    :)
  • ۲۰ ژوئن ۱۸، ۱۴:۳۵ - Siamak Bagheri
    :)


اسرائیلی ویب سائٹ:

 نیوزنور07جولائی/اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی طرف سے پھینکے جانے والے آتش گیر کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کو روکنے کا اسرائیلی فوج کے پاس کوئی  حل نہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی ویب سائیٹ وائی نیٹ پر شائع کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی سے فلسطینیوں کے کاغذی آتش گیر جہازوں کے حملوں کے ایک سو دن مکمل ہوچکے ہیں اور اب تک اسرائیلی فوج  اور انٹیلی جنس ادارے وسیع پیمانے پر آگ لگانے کا مؤجب بننے والے فلسطینی کاغذی جہازوں کے توڑ کے دعوےکر رہے ہیں مگرعملاً وہ ایسا کرنے میں ناکام ہیں۔

اخباری رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے کاغذی آتش گیرجہاز اور گیسی غبارے اسرائیلی خفیہ اداروں، فوج اور یہودی آباد کاروں کے لیے ڈراؤنے خواب بن چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے کاغذی جہازوں کے توڑ کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کے استعمال کے ساتھ کئی دوسرے حربے بھی استعمال کیے ہیں مگر اب تک صہیونی فوج کو اس میں کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق گیسی غباروں کے نتیجے میں اسرائیل میں آتش زدگی سے 25 لاکھ ڈالر کی فصلیں جل کر خاکستر ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ 30 مارچ 2018ء کو فلسطین میں یوم الارض کے موقع پر فلسطینی شہریوں نے تحریک حق واپسی کا آغاز کیااور اس تحریک کےدوران فلسطینی مظاہرین نے ایک نیا مقاومتی حربہ استعمال کیا جس میں صہیونی ریاست پر گیسی غباروں اور آتش گیر کاغذی جہازوں سے حملے شروع کردیے۔

نظرات  (۱)

اینا چه ظلم ها که نمیکنند
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی