نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:


علی اکبرولایتی :    

 نیوزنور12 جولائی/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کے سنیئرمشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو ایک آوارہ گرد شخص ہے جو آئے روز دنیا کے ہر کونے کا سفر کرتا ہے تاہم کوئی بھی اس کے غیرمنطقی مؤقف اور ہرزہ سرائیوں کو اہمیت نہیں دیتا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’علی اکبر ولایتی‘‘ نے روسی دارالحکومت ماسکو کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو ایک آوارہ گرد شخص ہے جو آئے روز دنیا کے ہر کونے کا سفر کرتا ہے تاہم کوئی بھی اس کے غیرمنطقی مؤقف اور ہرزہ سرائیوں کو اہمیت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی روس میں موجودگی یا غیرموجودگی سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی اس کی وجہ سے ہمارا اہم مشن متاثر ہوگا۔

انہوں نے  کہا کہ آج ایسا وقت بھی آرہا ہے کوئی بھی نیتن یاہو کی باتوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔

علی اکبر ولایتی نے ایران روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات قائم ہیں اور حالیہ برسوں میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر بھی مشترکہ تعاون میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے سنیئر مشیر برائے بین الاقوامی امور علی اکبر ولایتی ماسکو کے دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روسی قیادت کو قائد انقلاب اور صدر مملکت کے اہم پیغامات حوالے کردیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی