نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:


محمد راستاد:       

 نیوزنور12 جولائی/ اسلامی جمہوریہ ایران کے سمندری اور جہازرانی ادارے کے سربراہ نے  کہا ہے کہ امریکہ کی ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے باوجودبھارت ایرانی بندرگاہ چابہار کو فروغ دینے کے منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے پُرعزم ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سمندری اور جہاز رانی ادارے کے سربراہ ’’محمد راستاد‘‘ نے  شمالی شہر ساری میں کیسپین سمندر سے برآمدات سے متعلقه بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ارنا کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے باوجود بھارت ایرانی بندرگاہ چابہار کو فروغ دینے کے منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے پُرعزم ہے۔

انہوں  نے کہا کہ آئندہ اگلے مہینے تک بھارتی ای پی جی ایل کمپنی چابہار بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبے کا آغاز کرے گا۔

راستاد نے کہا کہ عالمی جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے باوجود بھارت اس منصوبے کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے اور اب تک ہم نے کوئی مسئلے کا سامنا نہیں کیا۔

یاد رہے کہ ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا آپریشنل کنٹرول بھارت کے سپرد کردیا ہے۔ مذکورہ معاہدے پر ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ بھارت کے دوران دستخط کئے گئے تھےاور اس معاہدے کے تحت بھارت کو اٹھارہ مہینوں کے لیے بندرگاہ کے پہلے فیز کا آپریشنل کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی