نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
آرشیو
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۲۰ ژوئن ۱۸، ۱۴:۳۵ - Siamak Bagheri
    :)


امریکی تجزیہ کار:

نیوزنور08مئی/امریکی ماہر جوہری امور اور آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانا جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہر جوہری امور اور آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر’’ڈریل جی کیمبیل‘‘ نے امریکی صدر کے اس بیان کہ وہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق اپنے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے کے ردعمل میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانا جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ ایران پر نئی پابندیوں کا اطلاق کرے گا تو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا۔

انہوں نے ڈونالڈ ٹرمپ سےمخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ یاد رکھیں کہ ایران جوہری معاہدہ یکطرفہ نہیں بلکہ چند فریقین کے درمیان طے پانے والا معاہدہ ہے اور اس میں شامل کوئی ایک فریق اسے یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا۔

امریکی ماہر جوہری امور نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس معاہدے کے من و عن عمل کررہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے 12 مئی کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنا تھا مگر انہوں نے گزشتہ رات اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ آج اپنے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ اعلٰی ایرانی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جوہری معاہدے سے ڈونالڈ ٹرمپ کی ممکنہ علحٰیدگی پر بھرپور ردعمل ظاہر کیا جائے گا ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی