نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
آرشیو
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ آگوست ۱۸، ۱۱:۳۵ - موزیلاگ ..
    (:
  • ۸ جولای ۱۸، ۱۴:۲۰ - Siamak Bagheri
    :)


اسرائیلی عبرانی ٹی وی:

 نیوزنور16جولائی/اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل نے اسلامی تحریک مقاومت حماس کی دفاعی اور مقاومتی صلاحیت کا برملا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس نے ہفتے کے روز اسرائیلی بمباری کے جواب میں تابڑ توڑ راکٹ حملے کرکے اپنی مقاومتی طاقت کا لوہا منوا لیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل’’14‘‘نے ایک رپورٹ میں اسلامی تحریک مقاومت حماس کی دفاعی اور مقاومتی صلاحیت کا برملا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے ہفتے کے روز اسرائیلی بمباری کے جواب میں تابڑ توڑ راکٹ حملے کرکے اپنی مقاومتی طاقت کا لوہا منوا لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  حماس کی جوابی مقاومتی حکمت عملی سے واضح ہوتا ہے کہ حماس غزہ کی سرحد پر خطرے کا گراف بلند کرنے کے لیے تیار ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس نے اسرائیلی فوج کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ حماس اسرائیل کی طرف سے طاقت کے استعمال کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چار سال قبل سنہ 2014ء میں غزہ پٹی میں ہونے والی جنگ کے بعد آج کسی نئی جنگ کی صورت میں فلسطینی مقاومت کار اسرائیل کو زیادہ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ حماس نے بھی صہیونی دشمن کو پیغام دیا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں گیم چینجنگ کی پالیسی باز رہےاور اگرغزہ کے عوام پر جنگ مسلط کی گئی تو فلسطینی قوم اور حماس سمیت تمام فلسطینی مقاومتی تنظیمیں پوری قوت اور بے جگری سےدشمن کا مقابلہ کریں گی۔

واضح  رہے کہ کل ہفتے کو اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں متعدد مقامات پرتباہ کن فضائی حملے کیے جس کے بعد غزہ پٹی سے فلسطینی مقاومت کاروں نے اسرائیلی تنصیبات اور یہودی کالونیوں پر درجنوں راکٹ برسائے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی