نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:


معروف سعودی تجزیہ کار :

نیوز نور 09 مئی/امریکہ میں مقیم سعودی عرب کے ایک معروف تجزیہ کار نے ریاض حکومت سے علاقے کے حوالے سے اپنی غلط پالیسیوں کو ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج  خطے میں سعودی عرب کی ایک اورشکست ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’جمال خاشوگی‘‘نے ریاض حکومت سے علاقے کے حوالے سے اپنی غلط پالیسیوں کو ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج  خطے میں سعودی عرب کی ایک اورشکست ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں اتنی صلاحیت موجود نہیں ہے کہ لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں کو محدود کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے حالیہ نتائج علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثرورسوخ کو ختم کرنے کی سعودی عرب کی ناکامی کا منھ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت کو خطے کے حوالے سے اپنی اسٹریٹجی پوری طرح تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں 9 سال بعد ہونے والے پارلیمانی انتخابات  کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ اوراسکے اتحادیوں نے واضح کامیابی حاصل کی جبکہ  مغرب کے حمایت یافتہ  وزیر اعظم سعد حریری کی پارٹی تحریک مستقبل کو بڑا نقصان اُٹھانا پڑا جسے ماہرین  سعودی عرب کی ذلت آمیز شکست قراردے رہے ہیں۔

انتخابی نتائج  سامنے آنے کےبعد حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  انتخابی نتائج مقاومت اوراسکے اتحادیوں کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے اور لبنانی عوام نے  دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی