نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ آگوست ۱۸، ۱۱:۳۵ - موزیلاگ ..
    (:


امام خامنہ ای:

 نیوزنور10مئی/رہبرمعظم  انقلاب اسلامی نے امریکی صدر ٹرمپ کی تازہ ترین دھمکیوں اور ایران مخالف بیانات کو انتہائی پست اور گھٹیا قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ میں ایرانی عوام کی طرف سے ٹرمپ سے یہ کہنا چاہتاہوں کہ مسٹر ٹرمپ تم کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی’’امام خامنہ ای‘‘ نے یوم معلم کی مناسبت سے یونیورسٹیوں کالجوں اور اسکولوں کے اساتذہ اور ثقافتی شخصیات سے ملاقات میں اپنے خطاب کے دوران فرمایا کہ سب نے کل رات دیکھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے سلسلے میں کس قدر پست اور گھٹیا الفاظ کا استعمال کیا اور اس کی باتوں میں دس سے زائد جھوٹ واضح طور پر دیکھے جا سکتے تھے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ٹرمپ نے اسلامی نظام کو بھی دھمکی دی اور ایرانی عوام کو بھی ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی لیکن مسٹر ٹرمپ ایران کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔

آپ نے فرمایا کہ امریکی صدر کا بے ادبانہ اور گھٹیا رویّہ ہمارے لئے غیر متوقع نہیں تھا  کیونکہ ہم نے پہلے دن سے ہی جانتے تھے  کہ امریکہ پر اعتماد نہیں کیا جا سکتاہے۔

آپ نے فرمایا کہ جس وقت ایٹمی معاملہ اُٹھایا گیا تھا تو اسی وقت میں نے صراحت کے ساتھ کہا تھا کہ ایران کے ساتھ امریکہ کی عداوت اور دشمنی ایٹمی انرجی سے مربوط نہیں ایٹمی معاملہ محض بہانہ ہےبلکہ اسلامی جمہوریہ ایران سے امریکہ کی دشمنی اور مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ اسلامی انقلاب سے پہلے ایران پر امریکہ کا مکمل تسلط تھا لیکن اسلامی انقلاب نے ایران پر امریکی تسلط کو پوری طرح ختم کیا۔

آپ نے فرمایا کہ اب علاقے میں ایران کے اثر و رسوخ اور ایران کے میزائل پروگرام کو مسئلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے اور بالفرض اگر اس کو بھی مان لیں تو بھی امریکہ نہیں رکے گا وہ کوئی اور مسئلہ اُٹھا دے گا۔ 

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے ایران کے اسلامی جمہوری نظام اور ایرانی عوام کی شان میں امریکی صدر کی گستاخیوں اور دریدہ دہنی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس طرح کی حرکت ہمارے لئے خلاف توقع نہیں تھی امریکہ کے سابق صدور بھی ہر دور میں اپنے اپنے اعتبار سے ایسی ہی گستاخیاں کرتے رہے ہیں لیکن ایرانی عوام ہر دور میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹے رہے۔

رہبر معظم  انقلاب اسلامی نےفرمایا کہ سبھی امریکی صدور خاک میں مل گئے اور ان کی ہڈیاں بھی گل گئیں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران بدستور مضبوط و توانا ہے اور یہ موجودہ امریکی صدر بھی خاک میں مل جائے گا اور اس کا جسم سانپ اور کیڑے مکوڑوں کی خوراک بن جائے گا لیکن اسلامی جمہوری نظام پائیدار باقی رہے گا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تم نے سات ٹریلین ڈالرعراق اور شام پر قبضہ کرنے کے لئے خرچ کیا تھا لیکن تم ایسا نہیں کر سکے اس میں دوسروں کا کیا قصور؟

آپ نے ملک کی ترقی و پیشرفت کے لئے ایٹمی توانائی کی ضرورتوں پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ ایٹمی توانائی ملک کی ضرورت ہے اور توانائی کے شعبے کے ماہرین کے مطابق آئندہ چند برسوں میں ایران کو بیس ہزار میگاواٹ ایٹمی بجلی کی ضرورت ہو گی اس لئے ایٹمی توانائی کا حصول ہمارے لئے بیحد ضروری اور اہم ہےاوران تمام ضرورتوں کے باوجود ہم نے ایٹمی معاہدے کو تسلیم کیا لیکن ایران سے امریکہ کی دشمنی ختم نہیں ہوئی۔

آپ نے فرمایا کہ میں نے پہلے دن سے کہا تھا کہ امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا اور اگر کوئی معاہدہ کرنا ہے تو ضروری ضمانت حاصل کر لی جائے اور معاہدے پر امریکی صدر سے دستخط کرائے جائیں۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے ایرانی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر باقی تین یورپی ملکوں سے بھی ایٹمی معاہدے کے تعلق سے کچھ طے کرنا ہے تو اس کی عملی ضمانت لینی ہو گی بصورت دیگر یہ بھی امریکہ والا کام کریں گے کیونکہ یہ تین ممالک بھی قابل اعتماد نہیں ہیں اور ان پر بھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتااور اگر ان تین یورپی ملکوں سے حتمی ضمانت نہیں لی جا سکتی تو پھر ایٹمی معاہدے کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی