نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے

ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کی بیماری لاحق ہوگئی ہے

سه شنبه, ۷ آگوست ۲۰۱۸، ۰۳:۳۷ ب.ظ


امریکی سنیٹئر:

 نیوزنور07اگست/امریکہ کے ایک سینئر سنیٹئر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کی بیماری ہوگئی ہے اور محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے ووٹروں کو وہ جھوٹ بول کر دھوکہ دے رہے ہیں

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی سنیٹئراورگذشتہ صدارتی انتخابات کے امیدوار ’’برنی سینڈرز‘‘نے ریاست میشیگن میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کی بیماری ہوگئی ہے اور وہ جھوٹ بول کر ووٹروں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ سرمایہ دار افراد کو فائدہ پہنچانے کے لئے اوباما کیئر نام کی میڈیکل سہولیات اور مالیاتی قوانین کو منسوخ کررہے ہیں۔

موصوف سنیٹئر نے کہا کہ  جب ٹرمپ میشگین آئے تھے تو انہوں نے اس ریاست کے عوام اور اسی طرح دیگر ریاستوں کے شہریوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ سب کے لئے میڈیکل سہولیات فراہم کریں گے لیکن انہوں نے صرف جھوٹ بولا ہے۔

واضح رہے کہ  اس درمیان واشنگٹن پوسٹ نے اپنے شمارے میں لکھا تھا کہ ٹرمپ نے گذشتہ پانچ سو اٹھاون روز میں چار ہزار دوسو انتیس بار جھوٹ بولا ہے یا جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی