نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:


عراقی قومی تحریک حکمت کے صدر:

ایران، عراق کااسٹریٹیجک  پارٹنر ہے اسکا ساتھ دینا ہمارا دینی اور اخلاقی فرض ہے

 نیوزنور08اگست/عراق کی قد آور سیاسی اور مذہبی شخصیت اور قومی تحریک حکمت کے صدر نے بغداد میں قومی تحریک حکمت کے اراکین اور عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران عراق کااسٹریٹیجک  پارٹنر ہے لہذا  اسکا ساتھ دینا ہمارا دینی اور اخلاقی فرض ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراق کی قد آور سیاسی اور مذہبی شخصیت اور قومی تحریک حکمت کے صدر’’ سید عمار حکیم‘‘ نے بغداد میں قومی تحریک حکمت کے اراکین اور عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران عراق کااسٹریٹیجک  پارٹنر ہے لہذا  اسکا ساتھ دینا ہمارا دینی اور اخلاقی فرض ہے۔

انہوں  نے ایران کے خلاف امریکہ کے معاشی دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کو دباؤ اور پابندیوں کا سامنا ہے جس کا مقصد ملک میں سیاسی نظام کو نشانہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ ہر بحران میں عراق کا ساتھ دیاہےاس لئے عراق بھی ایران  کے ساتھ ہے۔

سید عمار حکیم نے مزید کہاکہ ایران اپنی بہترحکمت عملی بالخصوص باصلاحیت قیادت کی بدولت تمام مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی