نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
آرشیو
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ آگوست ۱۸، ۱۱:۳۵ - موزیلاگ ..
    (:
  • ۸ جولای ۱۸، ۱۴:۲۰ - Siamak Bagheri
    :)


شامی مفتی اعظم :

نیوزنور09 اگست/شام  کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پہ کھڑا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت دمشق میں ہنگری کے عیسائی مذہبی رہنما پیٹر فلاپ کے ساتھ ملاقات میں ’’شیخ احمد بدرالدین حسون ‘‘نےکہاکہ ان کا ملک عالمی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پہ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شامی فوج  اورعوام کی استقامت ،شجاعت اور قربانیوں کے باعث شام  دہشتگردی کے خلاف  جنگ میں کامیاب ہوکر اُبھرا ہے ۔

اس ملاقات میں ہنگری کے عیسائی مذہبی رہنما نے کہاکہ مغربی میڈیا شام میں ہونے والے واقعات کو مسخ کرکے پیش کرتا آرہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وقت آن پہنچا ہے کہ پوری عالمی برادری اس حقیقت سے روبرو ہو کہ کس طرح مغربی ممالک اوران کے علاقائی اتحادیوں نے شام پر تکفیری دہشتگردوں کو مسلط کرنے کی کوشش کی ۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی