نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے


اردن کی پارلیمانی کمیٹی برائے فلسطین کے چیئرمین:

 نیوزنور09 اگست/اردن کی پارلیمانی کمیٹی برائے فلسطین کے چیئرمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی پناہ گزینوں کی نگرانی اور بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا کو ختم کیا گیا تو اس کے نتیجے میں خطے میں ایک نیا بحران پیدا ہوجائے گا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اردن کی پارلیمانی کمیٹی برائے فلسطین کے چیئرمین’’ ایڈووکیٹ یحییٰ السعود‘‘ نے عمان میں اونروا کو درپیش مالی مشکلات کے حل کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہ جہاں اونروا کے ڈائریکٹر برائے فلسطینی امور نضال حداد بھی موجود تھے کہا کہ امریکہ ایک طے شدہ منصوبے کے تحت اونروا کو ختم کرنا چاہتا ہے مگر ایسے کسی بھی اقدام کے انتہائی سنگین نتائج اور مضمرات سامنے آئیں گے اور بحران پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اونروا کو ختم کرنے کی امریکی کوششیں صدی کی ڈیل کی سازش کا حصہ ہیں۔

موصوف عہدے دار نے مزیدکہا  کہ شاہ عبداللہ دوم کی قیادت میں اردن کی حکومت مختلف عالمی اور علاقائی محافل میں قضیہ فلسطین کو مؤثر اندازمیں پیش کررہی ہے اور فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کے حصول کے لیے ہرسطح پر آواز بلند کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس میں انکشاف کیاگیا تھا کہ امریکہ فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے اخباری رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ امریکی حکومت فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد 60 لاکھ سے کم کرکے صرف چالیس ہزار کرنا چاہتی ہے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے ملنے والی مالی امداد ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اونرا

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی