نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:


ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان  :

یمن کے رہائشی علاقوں اور عام شہریوں پر بمباری جنگی محاذوں پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی شکست کی علامت ہے

نیوزنور10 اگست/ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے شہر ضیحان میں بچوں کی بس پر سعودی اور اماراتی جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں اورانسانی حقوق کی تنظیموں سے کہا ہے کہ جیسے بھی ہووہ جارح طاقتوں کے جرائم کا سلسلہ بند کرائیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان  بہرام قاسمی نے کہا کہ یمن کے رہائشی علاقوں اور عام شہریوں پر بمباری جنگی محاذوں پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی شکست کی علامت ہے۔

 انہوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لئے انسانی حقوق کا دم بھرنے والی بعض مغربی حکومتوں کی اسلحہ جاتی حمایت جاری رہنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا جو ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں وہ بھی یمنی عوام کے خلاف ہونے والے مظالم اور جرائم میں برابر کے شریک ہیں- اور انہیں اس کا جواب دہ ہونا چاہئے

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ اور بااثر ملکوں سے کہا کہ وہ یمن پر جارح افواج کے حملوں کو فوری طور پر بند کرانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں اور یمن کے بچوں اور خواتین کی جان کی سلامتی کے لئے ضروری اقدامات انجام دیں۔ انہوں نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں جاری کئے گئے بیان کو کو مسترد کرتے ہوئے ایران پر عائد کئے گئے الزامات  کی مذمت کی۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے ایران کے نمائندے کو ویزا جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے ایرانی نمائندے کی شرکت اس اجلاس میں ممکن نہیں ہوسکی انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں ایران کے خلاف جاری کیا جانے والا بیان سعودی عرب کے دباؤ میں تیار کیا گیا تھا اور اس بیان کو غیر منصفانہ طریقے سے ترتیب دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یمن پر جارحیت کرنے والے ممالک جو پچھلے کئی سال سے یمنی عوام اور خاص طور پر بچوں اور خواتین کا قتل عام کرکے یمن جیسے غریب ملک میں انسانی بحران پیدا کئے ہوئے ہیں اور جدید ترین ہتھیاروں سے بے گناہ شہریوں پر آگ و بارود برساکر وہاں کی بنیادی شہری تنصیبات بھی تباہ کررہے ہیں اپنے مجرمانہ اور وحشیانہ اقدامات پر پردہ ڈالنے کے لئے بے بنیاد اور بیہودہ بیان جاری کر رہے ہیں اور علاقائی و عالمی اداروں کا غلط استعمال کررہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی