مشرق وسطیٰ امور کےروسی ماہر:

امریکہ کی علاقائی پالیسی ناکامی سے دوچار ہے

نیوزنور:مشرق وسطیٰ امور کے ایک روسی ماہر نے اس بات کےساتھ کہ امریکہ کی علاقائی پالیسی ناکامی سے دوچار ہے کہا ہے کہ وارسا میں امریکہ کی قیادت میں ہونے والی کانفرنس سے علاقائی صورتحال تبدیل ہونے والی نہیں ہے۔ بحوالہ نیوزنور

نیوزنور عالمی اردوخبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق’’ایگور کونوچنکو‘‘نے اس بات کےساتھ کہ امریکہ کی علاقائی پالیسی ناکامی سے دوچار ہے کہا ہے کہ وارسا میں امریکہ کی قیادت میں ہونے والی کانفرنس سے علاقائی صورتحال تبدیل ہونے والی نہیں ہے۔

ایگور کونوچنکو

انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ علاقے کے بااثر اورطاقتور ممالک کے بغیر وارسا اجلاس کا انعقاد پہلے ہی ناکامی سے دوچار ہے اوراسے علاقائی صورتحال تبدیل ہونے والی نہیں ہے۔

انہوں نے شام میں امریکہ کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اس عرب ملک میں امریکہ کو شکست ہوئی ہے کیونکہ واشنگٹن اس عرب ملک میں جاری سات سالہ بحران کےسیاسی حل کا خواہاں نہیں ہے۔

فلسطین کے خلاف اسرائیل کو امریکہ کی مسلسل حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ واشنگٹن کی اس حمایت کے باعث عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ مزید داغدار ہوئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔